21

’ ٹیم میں سے اس ایک کھلاڑی کو تبدیل کردینا چاہیے ‘ مصباح الحق نے بھی مشورہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم میں تبدیلی کا مشورہ دے دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران مصباح الحق سے سوال کیا گیا کہ آوٹ آف فارم شاداب اور نواز کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے ؟ جس پر سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز پھر بھی بہتر بولنگ کررہا ہے اور اگر آپ ان کی آخری دو تین میچوں کی کارکردگی دیکھیں تو اسکی بیٹنگ میں بھی اعتماد نظر آیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان بال کو ٹھیک جگہ پر لینڈ نہیں کرپارہا۔ جب آپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں ایک طویل عرصے سے اور آپ کو اچانک 50 اوور کی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے تو مشکل ہوتی ہے۔
مصباح الحق نے کہا اب وقت ہے کہ ہم اسامہ میر کی طرف جائیں جو آپ کے پاس سکواڈ میں ہے کیونکہ اب اگلے میچوں میں ڈو اینڈ ڈائی جیسی صورتحال ہوگی۔قبل ازیں سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نائب کپتان شاداب خان کو آرام کروا کر اسامہ میر کو موقع دینے کا مشورہ دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں