قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ایونٹ کے ابتدائی تین میچوں میں فرنٹ لائن پاکستانی بالر شاہین آفریدی محض 4 وکٹیں حاصل کرسکے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا اعتماد کم ہے، اگر آپ کو وکٹیں نہیں مل رہی ہیں تو صرف لائن و لینتھ پر قابو رکھتے ہوئے بالنگ کروائیں، ایسے حالات میں کوالٹی بالرز کو بس ایک یا دو اچھے سپیلز کی ضرورت ہے اور وہ فارم میں آجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین نے ابھی تک اپنی اس لائن پر بالنگ نہیں کروائی جہاں سے وہ وکٹیں لیتا ہے، ٹورنامنٹ میں 3 میچوں کے دوران انکا اکانومی ریٹ 6.31 کا رہا ہے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان 6.55 کے اکانومی ریٹ سے بالنگ کروارہے ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کیلئے جانا جاتا ہے تاہم ورلڈکپ کے دوران شاہین اپنی اس فارم سے دور نظر آئے ہیں۔
19