ڈیلی دومیل نیوز.گلوبل سسٹم برائے موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے پاکستان میں موبائل فون سروسز پر ٹیکس کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے جو ڈیجیٹل پاکستان اورغیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
سماء ٹی وی کےمطابق جی ایس ایم اے نے سروسز اور آپریٹرز پرعائد ٹیکسوں پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ایسوسی ایشن نے موبائل فون سروسز پر ٹیکس کی شرح بلند سطح سے نیچے لانے کی تجویزدے دیدی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل سروسز پر ٹیکس کی شرح 33 فیصد تک ہے، موبائل سروسز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہے، بلند ٹیکس پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کو روک رہے ہیں۔