103

آئی فون 17 کو 9 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا

ڈیلی دومیل نیوز،ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں کمپنی کے نئے آئی فون 17 پیش کیے جانے کا امکان ہے، کمپنی کے سربراہ نے 9 ستمبر کو اہم ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل عام طور پر ہر سال ستمبر میں ہی نئے فونز متعارف کراتا ہے، اس سے قبل ستمبر سے دسمبر کے درمیان ہی فونز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 17 کے حوالےسے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون کے 15 سال مکمل ہونے پر کچھ نئے فیچرز کے ساتھ فونز کو پیش کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون 17 ایئر کے نام سے ایسا ماڈل بھی متعارف کرائے گی، جس کے بیک پر صرف ایک ہی 48 میگا پکسل کا کیمرا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں