ڈیلی دومیل نیوز.محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے،اب شہری لمبی قطاروں اور انتظار کے بغیر آن لائن پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ شہری آن لائن پاسپورٹ رینیول یا نئی درخواست دینے کے لیے آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk کا وزٹ کریں ۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو وہ لاگ ان کے بٹن پر کلک کرے ۔ نئی رجسٹریشن کیلئے Register بٹن پر کلک کریں،
رجسٹریشن فارم میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور درست موبائل نمبر اور ای میل کا اندراج یقینی بنائیں ۔
معلومات درج کرنے کے بعد دیا گیا کوڈ انٹر کریں اور Next پر کلک کریں ۔ اس کے بعد صارف کے ای میل پر ویری فکیشن لنک موصول ہوگا ۔