56

پاکستان میں موبائل فونز کی قومی درآمدات میں نمایاں اضافہ

ڈیلی دومیل نیوز،ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق نومبر 2025 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی قومی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ادارہ پی بی ایس کا کہنا ہے کہ س دوران درآمدات کا حجم 156.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال نومبر میں ریکارڈ شدہ 149.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.2 ملین ڈالر یا 4.8 فیصد زیادہ ہے ۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں یہ اضافہ ملکی مارکیٹ میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور نئی ٹیکنالوجیز کی دستیابی کی عکاسی کرتا ہے ۔

اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں موبائل فونز کی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21.82 ملین ڈالر خرچ ہونے کے مقابلے میں تقریباً 264 فیصد زیادہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں