کوڈیکس ایپ فار میک او ایس 3

Codex App for macOS: اب ایک نہیں، درجنوں AI ایجنٹس مل کر آپ کے لیے سافٹ ویئر بنائیں گے

سان فرانسسکو — 3 فروری 2026

اوپن اے آئی نے کوڈنگ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرتے ہوئے Codex ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کروا دی ہے۔ یہ ایپ محض ایک کوڈ جنریٹر نہیں ہے، بلکہ یہ ایک “کمانڈ سینٹر” ہے جہاں ڈویلپرز بیک وقت کئی AI ایجنٹس کی نگرانی کر سکتے ہیں اور ان سے پیچیدہ، طویل مدتی پروجیکٹس مکمل کروا سکتے ہیں۔

کوڈیکس ایپ کی نمایاں خصوصیات

اس نئی ایپ کو خاص طور پر ان ڈویلپرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اب ایک ایجنٹ کے بجائے ایجنٹس کی پوری ٹیم (Swarm) سے کام لینا چاہتے ہیں۔

پیرل ورکنگ (Parallel Agents): آپ مختلف تھریڈز میں الگ الگ ایجنٹس چلا سکتے ہیں۔ ایک ایجنٹ بگ فکس کر رہا ہوگا تو دوسرا نیا فیچر ڈیزائن کر رہا ہوگا، اور آپ بغیر کسی الجھن کے دونوں کو مانیٹر کر سکیں گے۔

ورک ٹری سپورٹ (Worktrees): ایپ میں بلٹ ان ورک ٹری سپورٹ موجود ہے، جس کا مطلب ہے کہ متعدد ایجنٹس ایک ہی ریپوزٹری (Repo) پر بغیر کسی ‘کانفلکٹ’ (Conflict) کے کام کر سکیں گے۔

سکلز (Skills): کوڈیکس اب صرف کوڈ نہیں لکھتا، بلکہ یہ آپ کے کمپیوٹر پر مختلف کام کرنے کے لیے “سکلز” کا استعمال کر سکتا ہے۔ یہ معلومات جمع کرنے، ریاضی کے مسائل حل کرنے اور گرافکس ڈیزائن کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

پلانز اور ریٹ لمٹس (Rate Limits) میں اضافہ

اوپن اے آئی نے اس لانچ کے ساتھ ہی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے:

پلان (Plan)اپ ڈیٹ (Update)
ChatGPT Free & Goمحدود وقت کے لیے کوڈیکس تک مفت رسائی۔
Plus, Pro, Businessریٹ لمٹس (Rate Limits) کو دگنا کر دیا گیا ہے۔
Enterprise & Eduکلاؤڈ اور آئی ڈی ای (IDE) میں بھی اعلیٰ حدیں لاگو ہوں گی۔

ایک پرومپٹ سے پوری گیم کی تیاری

اس ایپ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اوپن اے آئی نے صرف ایک ابتدائی پرومپٹ کے ذریعے 7 ملین ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے ایک مکمل ‘ریسنگ گیم’ تیار کروائی۔ کوڈیکس نے خود ہی ڈیزائنر، ڈویلپر اور ٹیسٹر کے کردار ادا کیے اور گیم کو مکمل طور پر فنکشنل بنا کر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں