2

فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز) فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں آزاد کشمیر میں فائیو جی کا ٹرائل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی کے سپیکٹرم کا عمل مکمل ہو جائے گا، وزارت اطلاعات و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں