114

محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں معمولی سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں معمولی سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی  ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو گی، جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، رواں مہینے شمال مغربی خیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیدہ بارشیں ہوں گی جبکہ اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں