سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

3

کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)سندھ کابینہ نے کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان کر دیا،57 ہزار کاشت کاروں کو براہ راست ادائیگی ہوگی۔

نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم آبادگاروں، لینڈ ریکارڈ، صحت، کھیل، اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے گندم آبادگاروں کے لیے اضافی سبسڈی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرنے والے ہاریوں کی اضافی سبسڈی ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے فی من کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں