ڈیلی دومیل نیوز.پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھر پور حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی ۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سےفتح سمیٹی تھی ۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں ۔ ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام تھی ۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی ۔