ڈیلی دومیل نیوز.پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک منفرد مگر منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
زمبابوے کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے صفر پر آؤٹ ہونے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئے۔
اس میچ میں بابر اعظم صرف تین گیندیں ہی کھیل سکے اور بریڈ ایونز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔