61

میرپور کوٹلی روڈ: ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم کا متاثرہ مقامات کا معائنہ، تعمیراتی کام میں معیار یقینی بنانے کی ہدایات

ڈیلی دومیل نیوز.ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے ہمراہ افسران محکمہ شاہرات کاکڑہ جڑی کس روڈ اور ڈھیری چوہدریاں کے مقامات پر بارشوں کے باعث زمین بوس ہونے والی میرپور کوٹلی سڑک کا مختلف جگہوں کا معائنہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکسین شاہرات سید زاہد الحسن گیلانی، ایس ڈی او شاہرات سید حسن شاہ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے ایڈمن آفیسر چوہدری طارق محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایکسین ہائی وے نے انہیں سڑکات کے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی اور دونوں مقامات پر ترقیاتی جاریہ کاموں کے بارے میں پراگرس کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ میرپور کوٹلی روڈ مصروف ترین روڈ ہے اس روڈ پر روزانہ بڑی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت رہتی ہے گزشتہ بارشوں کے دوران کاکڑہ جڑی کس مقام پر سڑک پر بڑا شگاف پڑ گیا تھا جس کے باعث سڑک کا ایک حصہ مکمل تباہ ہوگیا جس کے باعث ہیوی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب اس جگہ پر تعمیراتی کام شروع ہے اس منصوبہ پر کام مطلوبہ اسٹینڈرڈ کے مطابق مکمل کیا جائے جبکہ زیر تعمیر منصوبہ کے دوران ہر قسم کی گاڑیوں کے لئے متبادل رستہ کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ دوران تعمیرات کسی بھی قسم کی ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو انہوں نے ڈھیری چوہدریاں کے مقام پر بھی میرپور کوٹلی روڈ کے تعمیراتی منصوبہ کا معائنہ کیا اور ہدایات دیں کہ اس منصوبہ کو اندر معیاد مکمل کیا جائے اور اس کے تعمیراتی معیار کا بھی خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں