مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)باغ ڑیڑبن سیری پیراں میں برف باری سے مکان تباہ، بجلی اور سڑکوں کا نظام مفلوج،باغ کے نواحی علاقے ڑیڑبن سیری پیراں کے رہائشی سید مسرت حسین شاہ کا گھر موسمِ سرما کی پہلی شدید برفباری کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ برف کے بوجھ سے مکان گرنے کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے وقت مکان کے اندر میاں بیوی دونوں موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی افراد کے مطابق اگرچہ نقصان بہت زیادہ ہے، لیکن قیمتی جانوں کا بچ جانا اللہ کا خاص کرم ہے۔شدید برفباری کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ متحدہ رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو روزمرہ آمدورفت اور ضروریاتِ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے اور بجلی و سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
50
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل