ہٹیاں بالا (ڈیلی دومیل نیوز)ضلع جہلم ویلی کے علاقے لانگلہ، دھنی اور سیری کے عوام نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور فیڈر کی تبدیلی کے خلاف آج ندول کے مقام پر احتجاج کیا۔ احتجاج میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ لانگلہ، دھنی اور سیری کے علاقوں کو سابقہ فیڈر سے منقطع کر کے گڑھی دوپٹہ فیڈر کے ساتھ منسلک کیا گیا، جس کے بعد ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کو فوری طور پر سابقہ ہٹیاں فیڈر پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے ۔