93

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، روایتی حریف بھارت سے ٹکراؤ 15 فروری کو

اسلام آباد — 31 جنوری 2026 کرکٹ کے سب سے بڑے میلے، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اپنے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹیم میں کئی حیران کن تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ قیادت کی ذمہ داری آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو سونپی گئی

پاکستان کا شیڈول (گروپ اے)

پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکہ اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنے تمام گروپ میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے گا:ہے۔

تاریخمقابلہمقاموقت (PKT)
7 فروری 2026پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈزسنہالی اسپورٹس کلب، کولمبوصبح 10:30 بجے
10 فروری 2026پاکستان بمقابلہ امریکہسنہالی اسپورٹس کلب، کولمبوشام 6:30 بجے
15 فروری 2026بھارت بمقابلہ پاکستانآر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبوشام 6:30 بجے
18 فروری 2026پاکستان بمقابلہ نمیبیاسنہالی اسپورٹس کلب، کولمبودوپہر 2:30 بجے

پاکستان کا اسکواڈ (T20 World Cup 2026)

پاکستان نے 25 جنوری 2026 کو اپنے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس اسکواڈ کی سب سے اہم بات بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہے، جبکہ محمد رضوان اور حارث رؤف جیسے بڑے نام اس بار ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

کپتان: سلمان علی آغا

بیٹرز: بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب، عثمان خان اور صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)

آل راؤنڈرز: شاداب خان، محمد نواز اور فہیم اشرف

بولرز: شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، محمد سلمان مرزا اور عثمان طارق

وکٹ کیپر: خواجہ محمد نافع

اہم نوٹ: اس اسکواڈ میں حارث رؤف اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں