5

رجسٹرار عدالتِ عالیہ راجہ اطہر علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

ڈیلی دومیل نیوز، رجسٹرار عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر راجہ اطہر علی خان کے تبادلہ کے موقع پر ان کو الوداع کرنے کے سلسلہ میں عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفر آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ دوران تقریب چیف جسٹس نے راجہ اطہر علی خان کی بطور رجسٹرار عدالت عالیہ خدمات کو سراہتے ہوئے آفیسر موصوف کے لیے نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آفیسر موصوف آئندہ بھی اپنے فرائض منصبی اسی لگن و محنت سے سر انجام دیتے رہیں گے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر آفیسران و اہلکاران عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر کو اپنے فرائض ایمانداری، محنت ولگن سے سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملاز مین عدالتی و دفتری آداب ملازمت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ادارے کی بہتری کے لیے کما حقہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ چیف جسٹس نے مزید ہدایت فرمائی کہ عدالت عالیہ کے ملازمین کے طرز عمل سے اس امر کا اظہار ہونا چاہیے کہ وہ اعلی عدالتی ادارہ سے وابستہ ہیں۔ آخر میں چیف جسٹس نے راجہ اطہر علی خان سابق رجسٹرار عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کو آزاد جموں د کشمیر ہائی کورٹ کا سووینیئربھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں