کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے پاکستان میں استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی میں حکومتی اضافے پر ردعمل ظاہر کیا۔
صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان نے استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے،ڈیوٹی میں 100ڈالرسے زیادہ اور کم سے کم 25ڈالر اضافہ کیا ہے جو ناقابل قبول ہے،ان کاکہناتھا کہ دنیاڈیجیٹل کی طرف جارہی ہے،لوگ موبائل سے کاروبار کررہے ہیں،پاکستان ترقی یافتہ نہیں ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے،استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی میں اضافہ غلط ہے،حکومت کو ڈیوٹی کم سے کم کرنی چاہئے تاکہ موبائل ہر شخص کی پہنچ میں ہو، ان کاکہناتھا کہ حکومت نے بڑی بڑی کمپنیوں کو فائدہ دیا ہے ، درمیانے طبقے اور غریب کو اس سے نقصان ہوگا۔