3

پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ مزید جانیئے

کینبرا(ڈیلی دومیل نیوز)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ایشیز سیریز کے لیے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز نے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اگلے سال کے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آسٹریلیا نے اگلے 12 مہینوں میں 21 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، اگلے سال آئی پی ایل ایشیز سیریز سے قبل کھیلی جائے گی جس کے لیے پیٹ کمنز بھارتی لیگ سے دستبردار ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اگلے سال کسی نہ کسی مرحلے پر مجھے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا، وہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ یا ون ڈے ورلڈ کپ کو چھوڑنے کا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں