اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز) ایف بی آر نے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کے لیے نئی سکیم تیار کرلی، جس کا باضابطہ اعلان وفاقی بجٹ 2026-27 میں متوقع ہے۔
نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ سکیم پر مختلف سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، جس کے تحت 2 کروڑ روپے تک سالانہ کاروبار کرنے والے تاجر سکیم کے اہل ہوں گے، جبکہ کم از کم 3 سال سے کاروبار کرنے والے افراد بھی اس میں شامل ہو سکیں گے۔