21

بین الاقوامی سطح کے ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،سیکرٹری کھیل

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا کہ نوجوان منفی سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریار ملک میموریل کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موبائل فون یا انٹرنیٹ پر اپنا کافی وقت گزار رہی ہے لیکن انہیں صحت مند کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے میدانوں کا رخ کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں