فارورڈ کہوٹہ (ڈیلی دومیل نیوز ) فارورڈ کہوٹہ ضلع حویلی میں محمود گلی کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ابتدائی شناخت کے مطابق لاش ہوٹل کے ملازم شوکت کی ہے ، جس کا تعلق حویلی کے گاؤں لوئیاں سے بتایا جا رہا ہے ۔
پولیس نے لاش کی برآمدگی کے بعد فوراً بعد موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔