60

غربی نکیال آپریشن مکمل،شاملات اور خالصہ سرکار زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

نکیال(ڈیلی دومیل نیوز)نکیال میں لینڈ مافیا کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی،غربی نکیال آپریشن مکمل،شاملات اور خالصہ سرکار زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں،متعلقہ فورسزسمیت اے سی نکیال بھی موقع پر پہنچ گئے،ایس پی کوٹلی نے بھی پولیس فورس کو ہدایات جاری کیں۔لینڈ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔سیاسی سرپرستوں سے رابطوں کیلئے ٹیلیفون بجنے لگے، انتظامیہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کو خاطر میں نہیں لایا اور سر شام شروع ہونے والا آپریشن رات بارہ بجے آخری نئی تعمیرات مسمار کر کے مکمل کر دیا گیا،مافیا نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں،احکامات کے علاوہ مقامی سول جج کے احکامات کو بھی نظر اندازکرنے کی کوشش کی تھی۔عوام علاقہ انتظامیہ کی حمایت کیلئے علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع رہی اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کرتی رہی،،تفصیلات کے مطابق جاری ہفتہ سے بے لگام لینڈ مافیا کو قابو کرنے کیلئے تحصیلدار نکیال نے سول جج کے احکامات اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت غربی نکیال کے بے لگام لینڈ مافیا کو لگام دینے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے غیر قانونی قبضے اور عارضی تعمیرات کی مسمارگی کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔لیکن مافیا نے اسے خاطر میں نہیں لایا،گذشتہ روز اے سی نکیال کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار نکیال کی نگرانی میں محکمہ مال کی ٹیم بلڈوزر وغیرہ ساتھ لے کرموقع پر پہنچ گئی،مافیا نے اپنے سرپرستوں سے مدد حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پاؤ ں چلانے شروع کر دیے۔اس صورت حال میں اے سی نکیال خود موقع پر پہنچ گئے اور ان کی نگرانی میں شام کے وقت آپریشن شروع ہواجو سڑک کی اپروچ نہ ہونے کے باعث رات بارہ بجے تک جاری رہا۔ایس پی ضلع کوٹلی نے بھی ایس ایچ او نکیال کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں اور آخری وقت تک رابظہ میں رہے۔۔ اے سی نکیال نے موقع پر نئی پرانی تمام تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے رقبہ سفید کر دیا، سپریم کورٹ نے 2019میں ایک حکم دوامی جاری کیا تھا جس کے تحت آزاد کشمیر بھر سے سرکاریو مفاد عامہ کے رقبہ جات پر قبضہ کے سارے اندراجات کو باطل قرار دیتے ہوئے ختم کرنے اور آئندہ ایسی کوئی بھیخسرہ گرداوری کرنے پر پابندی لگا دی تھی، لیکن مافیا بعض محکمہ مال کے اہلکاروں سے مل کر ایسے پرانے انراجات کا تسلسل مسلسل جاری رکھے ہوئے تھا نکیال بھر کے قانون پسندوں نے اس کاروائی پر انتظامیہ کو تحسین و مبارکباد پیش کی ہے یاد رہے۔گذشتہ ماہ غربی نکیال کے لینڈ مافیا نے ملحقہ موضع میں اپنے مبینہ سرپرستوں کے ایما پر شاملات اور خالصہ سرکار پر قبضہ کر لیا تھا اور گذشتہ ہفتے عارضی تعمیرات بھی رات و رات کھڑی کر کے اپنے کنبہ کو بیچ میں بٹھا دیا تھا،جس پر قانون نے اپنی راہ لی اور قانون کی عملداری قائم کر ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں