مظفر آباد(ڈیلی دومیل نیوز )آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب 14 اگست کو نالہ جاگراں میں ہونے والے کلاوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا، سیاحتی مقام کنڈل شاہی واٹر فال اور کٹن جاگراں سمیت 25 ہزار سے زائد آبادی کو ملانے والے رابطہ پل اور سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکے جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔