48

جہلم ویلی کے نواحی علاقے سینا دامن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی دو مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر

ڈیلی دومیل نیوز،چناری(خصوصی رپورٹر)جہلم ویلی کے نواحی علاقے سینا دامن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی دو مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر،ایک مکان اور ہائی سکول کی عمارت جزوی طور پر متاثر کروڑوں روپے کا نقصان،متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم ویلی کے علاقہ سینا دامن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں محمد اسرائیل ولد نور اکبر،چوہدری شفیع ولد شیر محمد کے رہائشی مکانات معہ سامان جل کر خاکستر ہو گئے،اسحٰق ولد اکبر کے گھر اور گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے باعث گورنمنٹ ہائی سکول سینا دامن کی عمارت اور دیگر عمارتیں جلنے سے بچ گئیں،اسسٹںت کمشنر،ڈی ایس پی ہٹیاں بالا معہ نفری موقعہ پر پہنچے لیکن راستہ دشوار گزار ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر نہ پہنچ سکی،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی سینا دامن میں آتشزدگی کا کوئی بھی واقعہ پیش آیا آگ پر قابو کرنے والی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں یہاں نہیں پہنچ پائیں قبل ازیں بھی اس طرح کے واقعات میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے،حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو فور ویل گاڑی فراہم کرے تانکہ وہ آتشزدگی کے واقعات میں جہلم ویلی کے دور دراز علاقوں میں بھی با آسانی پہنچ پائے،حکومت فوری طور آگ کے متاثرین کی مالی مدد کرے تانکہ برف باری سے قبل متاثرین سر چھپانے کے لیے عارضی گھر تعمیر کر پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں