4

میرپور ڈویژن: حساس مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ

ڈیلی دومیل نیوز،حکومتِ آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے پورے ڈویژن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان احکامات کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس، حساس مقامات، سرکاری تنصیبات، اداروں کی عمارات، بازاروں اور لاری اڈوں سمیت تمام اہم مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

کمشنر میرپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے اردگرد مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور اس بارے میں انتظامیہ اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں