77

شدید عوامی شکایات اور میڈیا کی جانب سے بار بار آگاہی پر ایس ایس پی نے سخت ایکشن لے لیا

مظفرآباد(نامہ نگار)شدید عوامی شکایات اور میڈیا کی جانب سے بار بار آگاہی پر ایس ایس پی نے سخت ایکشن لے لیا،ڈویژن مظفرآباد اورشہر بھر کے تھانوں کو نیشنل ایکشن پلان پر سختی سےعمل درآمد کرنے کے احکامات جاری،ایس ایچ اوز کی شامت آ گٸی،تفصیلات کےمطابق دارالحکومت اور قرب وجوار میں بڑھتی ہوٸی لاقانونیت خاص کر نیشنل ایکشن پلان کیخلاف ورزیوں کی شکایات کے بعد ایس ایس پی مظفرآباد یسین بیگ نے متعلقہ تھانوں کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں، سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس مظفرآباد نے تمام ڈی ایس پیز سٹی، صدر مقام، پٹہکہ نصیرآباد، ایس ایچ اوز سٹی، صدر، سول سیکرٹریٹ، گڑھی دوپٹہ، چھتر کلاس، کہوڑی، پنج گراں، ڈنہ، مددگار سینٹر 15 کو ایک مکتوب میں احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ حدود ضلع میں شادی بیاہ وغیرہ کی تقریبات کے دوران اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم/ میوزک لگانے کے علاوہ آتش بازی، ہوائی فائرنگ کی جا کر عوام الناس کے سکون کو متاثر کیا جاتا ہے جبکہ مطابق نیشنل ایکشن پلان لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور آتش بازی ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق سختی سے عمل درآمد کیا جانا انتہائی ضروری ہے، بحالات بالا اشد ضروری سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں لاؤڈ سپیکر، ساؤنڈ سسٹم کے غیر قانونی استعمال آتش بازی اور ہوائی فاٸرنگ پر فوری طور پر NAP کے تحت کروائی میں عمل میں لاتے ہوئے کی گئی کاروائی سے فوری مطلع کیا جائے، آئندہ اگر کسی تھانے کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائی ضابطہ عمل میں نہ لائی گئی تو متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں