مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)ملک ظفر اعوان سینئر اکاؤنٹ آفیسر محکمہ زکواۃ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی وزیر حکومت میاں عبدالوحید ایڈوکیٹ تھے۔تقریب میں محکمہ زکواۃ کے آفیسران سمیت ملازمین نے شرکت کی اور ملک ظفراعوان کی محکمانہ خدمات پرانہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحائف پیش کیے گئے۔ملک ظفر اعوان نے اپنی سروس کے دوران نیلم ویلی کے سابق سینیئر وزیر مرحوم میاں غلام رسول کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے اور اپنی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر حکومت میاں عبدالوحید کے بھی پرائیویٹ سیکرٹری رہے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب میں میاں عبدالوحید وزیر حکومت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینئر اکاؤنٹ افیسر ملک ظفر اعوان جس محکمہ میں بھی اکاؤنٹ افیسر رہے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ اپنی 42سال میں کسی قسم کی کوئی بھی شکایت کا موقع نہیں دیاان کی محکمانہ خدمات لائق تحسین ہیں ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے مگر ایسے آفیسران دوسروں کیلئے باعث تقلید ہیں۔ آخر میں ملک ظفر اعوان نے وزیرحکومت میاں عبدالوحید سمیت جملہ آفیسران اور ملازمین کاشکریہ ادا کیا۔
84
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل