راولاکوٹ (ڈیلی دومیل نیوز) آزادکشمیر بھر کے جملہ معلمین القرآن نے ایلیمنٹری کیڈر میں اپ گریڈیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سابق کابینہ کی منظوری اور عدالتی فیصلہ کے مطابق اپ گریڈیشن نہ کئی گئی توآزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے جو کہ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔۔
گزشتہ چودہ سالوں سے حکمرانوں نے معلمین القرآن سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور طفل تسلیوں او رجھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔۔