4

آزاد جموں و کشمیر: ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع

ڈیلی دومیل نیوز،آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مختلف یونین کو نسلز ، میونسپل کمیٹیز کے چیئر مین و وائس چیئر مین اور مخصوص نشست ہابرائے خواتین نوجوانان ، کسان کے ضمنی بلدیاتی انتخابات جو کہ چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی کی بناء پر زیر التواء تھے ، آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ان نشست ہا کو خالی قرار دیتے ہوئے ، حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 09 چیئر مین یونین کو نسلز ، 03 چیئر مین میونسپل کمیٹیز ، 06 وائس چیئر مین یو نین کو نسلز کے علاوہ 02 نشست ہا برائے خواتین جبکہ ایک ایک نشست برائے نوجوانان اور کسان کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنے ضلعی آفیسر ان کو ریٹر نگ آفیسر ، ماتحت عملہ کو اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر انتظامیہ (مرکزی دفتر ) الیکشن کمیشن کو بطور اپیلانٹ ٹربیونل تعینات کرتے ہوئے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جاری کردہ شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے مورخہ 16 تا 19 مارچ 2026 ء دن 2 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 25 مارچ 2026ء کو ہو گی ۔ ریٹرننگ آفیسر ان کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت بعد از جانچ پڑتال فوری طور پر مورخہ 25 مارچ 2026 ء کو ہو گی ۔ کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 26 تا 27 مارچ 2026 ء مقرر ہے جبکہ اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ جات کے لئے 28 مارچ 2026ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بطور امیدوار انتخاب سے دستبراری کی آخری تاریخ 30 مارچ 2026 ء کو دن 2 بجے تک ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 30 مارچ 2026 ء کو بوقت 02:00 بجے بعد دو پہر اور پولنگ مورخہ 02 اپریل2026ء بروز جمعرات صبح 10:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں