4

یونیورسٹی آف حویلی اور مسلم ہینڈز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، 100 اسکالرشپس کا اعلان

ڈیلی دومیل نیوز،یونیورسٹی آف حویلی اور مسلم ہینڈز کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخطوں کی تقریب جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔مفاہمت کی اس یاداشت کے تحت مسلم ہینڈز یونیورسٹی آف حویلی کے طلبہ کے لیے 100 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز خالد گیلانی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حویلی خواجہ فاروق احمد،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی ، پی ایس او عثمان ممتاز بٹ ،سید آفتاب بخاری سی ای او ایچ آر ایس پی، زرتاش افضل منیجر مسلم ہینڈز پاکستان اور خرم نائیک اسسٹنٹ رجسٹرار یونیورسٹی آف حویلی نے شرکت کی۔مفاہمت کی یادداشت پر مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر خالد گیلانی اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف حویلی خواجہ فاروق احمد نے دستخط کیے۔دریں اثناء مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر خالد گیلانی نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے مسلم ہینڈز کی جانب سے اسکالرشپس کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حویلی کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی اور وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے درمیان اشتراک کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں