ڈیلی دومیل نیوز،کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے ویژن اور چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایت کے مطابق شہر مظفرآباد کو خوبصورت بنانے کے حوالہ سے تجاویز اورپراجیکٹس کو فائنل کرنے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد‘ چیف انجینئر سنٹرل ڈیزائن آفس مظفرآباد‘ سپرنٹنڈنٹ انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن مظفرآباد‘سپرنٹنڈنٹ انجینئر تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن‘ مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے علاوہ محکمہ برقیات‘ محکمہ زراعت‘ محکمہ پبلک ہیلتھ‘محکمہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد‘ لینڈ یوز پلاننگ‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد‘ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اظہار کیا کہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد‘ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد‘ پبلک ہیلتھ اور برقیات کیجانب سے مامورہ ٹیم ہا نے امبور‘ طارق آباد بائی پاس روڈ‘ بالا پیر اور دیگر ملحقہ ایریا میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر رکھا ہے۔ اجلاس میں مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالہ سے امبورتاچہلہ و طارق آباد بائی پاس روڈ کے مختلف مقامات جہاں پر تعمیراتی / ترقیاتی کام کیا جانا ہے‘ کام کی نوعیت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات زیربحث لائے گئے۔ نیز ان کاموں کی انجام دہی کیلئے محکمانہ دستیاب وسائل جس میں افرادی قوت اور متعلقہ محکمہ کی ذمہ داریوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اظہار کیا کہ اگلے چند ایام میں چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی سربراہی میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سے اجلاس متوقع ہے‘ جس میں وزیراعظم آزادحکومت کو تجویزکردہ مقامات کی نسبت بریفنگ دی جائے گی اور بعد ازاں حسب ہدایت وزیراعظم کام کا باقاعدہ آغاز کیا جانا ہوگا۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل