4

حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر 2026 کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

پشاور (ڈیلی دومیل نیوز) حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر 2026 کے موقع پر 19، 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیااور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے تین چھٹیوں کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت کے ملازمین مجموعی طورپر چار چھٹیاں انجوائے کرسکیں گے کیونکہ 22 مارچ کو اتوار ہے اور اتوار کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں