مرزا محمد اکرم جرال مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت جو ہمیشہ ہمارے دل میں رہیں گے۔
ترتیب و اہتمام۔لیاقت بشیر فاروقی
آزاد جموں وکشمیر کے سابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ مرزا محمد اکرم (مرحوم) کی یاد میں میاں محمد بخش پبلک لائبریری میرپور میں الرفاہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام گوشہ ادب بیاد محمد اکرم کا قیام عمل لایا گیاڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے مرزا محمد اکرم مرحوم کی زوجہ محترمہ فہمیدہ اکرم صاحبہ کو لائبریری آمد پر خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ گوشہ ادب بیاد محمد اکرم کا افتتاح مرحوم کی زوجہ محترمہ فہمیدہ اکرم نے کیا۔ اِس پروقار تقریب کے معزز مہمانان گرامی میں سابق وفاقی سیکرٹری محترمہ ثروت طاہرہ حبیب، آزاد کشمیر کی سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر کرنل(ر) شکیل احمد مرزا، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صباحت اکرم یونیورسٹی کوٹلی، کرنل وجیہہ، ڈاکٹرفرحت کلیم جرال، ڈائریکٹر ایم ڈی اے کلیم جرال، سابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ راجہ ظفر علی خان، سابق ڈائریکٹر پروفیسر مرزا محمد اقبال، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر غلام غوث، ڈاکٹر حبیب جرال، سابق چیئرمین بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری، سابق صدر بارمرزا قمر الزماں ایڈووکیٹ، ممتاز بینکار مرزا شہزاد جرال، پیپلز پارٹی کےمرکزی راہنما عامر ذیشان جرال، سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش پبلک لائبریری پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد قاضی، سابق رجسٹرار مسٹ پروفیسر وارث جرال، سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال، مسٹ یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار شبیر احمد جرال، عزیز الرحمن ایڈووکیٹ، محمد شماص چوہدری، میاں محمد بخش کے خانوادہ سے محترمہ تنویر افضل صاحبہ ، مسلم ہینڈ کے محمد سعد، راجہ ساجد محمود صاحب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،سیکرٹری جنرل جموں وکشمیر رائٹر فورم کے محمد فاروق جرال اورمیرپور کے نامور صحافی چوہدری مشتاق لالا اور اُن کے ساتھی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرحوم کی سوانح حیات (کہاں سے چلے تھے کہاں آگئے) محترمہ سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مدحت شہزاد صاحبہ نے تحریک جموں وکشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، میاں محمد بخش پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالرزاق چوہدری اور محترمہ تنویر افضل صاحبہ کو پیش کیں۔ تقریب کے آخر میں تمام معزز مہمانان گرامی کا ڈائریکٹر لائبریری پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ڈائریکٹر صاحب کی تحریک پر اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اتنا خوبصورت گوشہ بنایا جس کا سہرا مرحوم کی اہلیہ محترمہ بیٹے اور بیٹیوں کو جاتا ہے جو قابل تحسین ہے۔