65

پانچ سالہ بچے کے سینے سے نامکمل بچہ برآمد

ڈیلی دومیل نیوز،رحیم یار خان: رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں ایک حیران کن طبی معجزہ سامنے آیا ہے، جہاں پانچ سالہ بچے کے سینے سے نامکمل بچہ برآمد ہوا، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

یہ پاکستان میں نایاب طبی بیماری “Fetus in Fetu” کا پہلا منفرد کیس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ ریحان کو سینے میں شدید تکلیف اور سانس میں رکاوٹ کے باعث شیخ زید ہسپتال لایا گیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین تجویز کیے۔

اسکین کے دوران بچے کے سینے میں ایک اور نامکمل بچے کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔ اسکین رپورٹ کے مطابق نومولود کی موجودگی کے بعد ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر سلطان محمود اور ان کی ٹیم نے پیچیدہ سرجری کے بعد نامکمل نومولود کو بچے کے سینے سے نکال لیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ آپریشن حساس تھا کیونکہ نو مولود ریحان کے دل اور بڑی شریان کے قریب موجود تھا۔ کامیاب سرجری کے بعد پانچ سالہ ریحان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں