اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)ملک کے 159 اضلاع میں 2 تا 8 فروری قومی پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 2 تا 8 فروری 2026 کی پہلی پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
2 تا 8 فروری 2026 کی پہلی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں۔