کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کا لاروا بننا شروع ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔
نیوز کے مطابق این ایچ اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاروا تلف کرنے کے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کئی شہروں میں ڈینگی پھیل سکتا ہے۔قومی ادارہ سحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر معتدل موسم اور صاف پانی میں افزائش پاتے ہیں، شہروں میں بڑھتی آبادی، سیوریج کا ناقص انتظام ڈینگی پھیلنے کا سبب ہے، وفاقی اور صوبائی محکمے ڈینگی کے حوالے سے فوری سرویلنس شروع کریں۔