5

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی

اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔

ایس ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے، سہولت اکاؤنٹ شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن کھولا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں