40

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ مزید جانیئے

اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز ) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس 20 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا، متاثرہ ویزا درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے سے متعلق ہدایات ای میل سے موصول ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں