1

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت اہم مسئلہ ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔صبح کے وقت مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہمارا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے کہ عمران خان کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی کی صحت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا جائے اور ذاتی معالج کی نگرانی میں ان کا علاج ہو، جبکہ اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں