1

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کفایت شعاری پالیسیوں پر عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ و نگرانی کے اجلاس میں حکومتی سطح پر جاری کفایت شعاری پالیسیوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ معاشی و انتظامی چیلنجز کے پیش نظر تمام شعبے سختی سے بچت اور وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے زور دیا کہ جب تک حالات میں بہتری نہیں آتی، کفایت شعاری پالیسیوں پر مکمل عمل جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں