5

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنے 4 روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ ان دوست ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ، اقتصادی امور اور سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں