2

مذاکرات کا اگلا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان، امریکی میڈیا

ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پیر کے روز پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

سی این این نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وفود پیر کو میز پر بیٹھنے والے ہیں، تاہم امریکہ نے ابھی تک باضابطہ طور پر ان مذاکرات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل اور سی بی ایس نیوز نے بھی تہران اور واشنگٹن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کی تائید کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام کو مذاکرات کی بحالی کے لیے دوبارہ پاکستان بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں