1

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر

راولپنڈی (ڈیلی دومیل نیوز) پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں