مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) دارالحکومت مظفرآباد میں چوری کی واردات،ایس ایس پی مظفرآباد کے احاطے سے راجہ عابد اشرف کا ہنڈا موٹر سائیکل نمبر اپلائیڈ فار نامعلوم چور لے اڑے۔راجہ عابد اشرف کسی کام کی غرض سے ایس ایس پی آفس گئے تھوڑی دیر بعد جب واپس آئے تو موٹر سائیکل موقع سے غائب تھا۔دن دیہاڑے چوری کی واردات انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے۔متاثرہ شہری نے اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں پر کنٹرول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل