ڈیلی دومیل نیوز،آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سپیکر قانون سازاسمبلی نے معزز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کے روشنی میں چوہدری مقبول احمد گجر سے بحیثیت ممبرقانون ساز اسمبلی حلف لیا۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 28اپریل 2026
سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر / وزیرقانون و پارلیمانی ا مور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Intermediate and Secondary Education (Amendment) Ordinance, 2026ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے ممبران اسمبلی ظفراقبال ملک، دیوان علی خان، چوہدری قاسم مجید، خواجہ فاروق احمد اور سردارعامر الطاف پر مشتمل مجلس منتخبہ کے سپرد کردیا۔ وزیرقانون و پارلیمانی امور نے ایوان میں مسودہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Tourism Promotion (Amendment)Act,2022اورمسودہ قانون The Neelum Valley Development Board(Amendment) Act, 2025 ایوان میں پیش کیے جنہیں ایوان نے متعلقہ مجالس منتخبہ کے سپرد کردیا۔ وزیر قانون وپارلیمانی امور نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ اے جے کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2024پر ایوان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جس پر ایوان نے ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید، چوہدری قاسم مجید،ظفراقبال ملک، راجہ محمد فاروق حیدر خان اورخواجہ فاروق احمد پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔
1