18

چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کا معاملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا، بڑی خوشخبری

پاکستان چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کے چینی منصوبے میں شامل ہو گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے ساتھ اس منصوبے میں شمولیت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے۔
چین، جو 2030ءتک دنیا کی بڑی خلائی طاقت بنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے پہلے ہی اس پروگرام میں روس، وینزویلا اور جنوبی افریقہ کا تعاون حاصل ہے۔ چین نے رواں دہائی کے آخر تک اپنے خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔
چین کا یہ پروگرام امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے پروگرام آرٹیمس کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ ناسا اپنے اس پروگرام کے تحت 2025ءتک ایک بار پھر امریکی خلاءبازوں کو چاند کی سطح پر اتارنا چاہتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں