سعودی عرب میں عطیہ ہونے والے ایک دل سے 2 بچوں کا کامیاب علاج مزید جانیئے

29

ڈیلی دومیل نیوز،کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر سعودی عرب نے 2بچوں کا کامیاب علاج کیا ہے۔ اس علاج میں ایک ہی عطیہ دہندہ کے دل کو استعمال کیا گیا۔ یہ مشرقِ وسطیٰ اور یورپ میں بچوں کے ڈومینو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عطیہ کردہ دل ایک 12 برس کے بچے میں پیوند کیا گیا۔ یہ بچہ آخری مرحلے کے ہارٹ فیلیئر کا شکار تھا۔ اس کے جسم سے نکالے گئے دل کے صحت مند پلمونری والوو اور روٹ لیے گئے۔ انہیں دوسرے بچے کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا۔ یوں ایک ہی عطیہ شدہ دل کا فائدہ دو مریضوں کو ہوا۔

ڈومینو ہارٹ ٹرانسپلانٹ

اس طریقۂ کار کو ڈومینو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دل حاصل کرنے والے مریض کے نکالے گئے دل سے صحت مند ٹشوز لیے جاتے ہیں۔ یہ ٹشوز دوسرے مریض کے علاج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس سے ہر عطیہ شدہ عضو کی طبی افادیت زیادہ سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

پہلا مریض

پہلا مریض ڈائلیٹڈ کارڈیو مایوپیتھی اور آخری مرحلے کے ہارٹ فیلیئر کا شکار تھا۔ وہ پیوند کاری کے انتظار میں تقریباً 6ہفتوں سے ہسپتال میں تھا۔ اس دوران وہ مسلسل ادویات کی دیکھ بھال پر تھا۔

اگرچہ اسے مکمل دل کی پیوند کاری کی ضرورت تھی۔ لیکن اس کا پلمونری والوو اور رُوٹ صحت مند تھے۔ یہ پیوند کاری کے لیے مناسب حالت میں تھے۔

دوسرا مریض

اسی دوران شدید ایورٹک سٹینوسس اور ریگرجیٹیشن کا شکار ایک نو سالہ بچہ ایک پیچیدہ روس پروسیجر سے گزرا۔ اس کے متاثرہ والووو کی مرمت کے لیے پہلے بھی 2آپریشن ہو چکے تھے۔

اس آپریشن میں دوسرے بچے کا صحت مند پلمونری والوو خراب والوو کی جگہ لگایا گیا۔ اسے ایورٹک پوزیشن پر منتقل کیا گیا۔ پہلے بچے کے نکالے گئے دل سے پلمونری والوو اور رُوٹ حاصل کیے گئے۔ ان کی مدد سے خالی ہونے والی پلمونری پوزیشن کو دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

یوں پہلا بچہ دل کا عطیہ حاصل کرنے کے ساتھ دوسرے مریض کے لیے دل کے ٹشوز کا ذریعہ بنا۔ اس طرح ایک ہی عطیہ شدہ دل سے دو بچوں کو فائدہ پہنچا۔

زندہ ٹشو کی خصوصیت

چونکہ پیوند کیا گیا والوو ایک زندہ ٹشو ہے، اس لیے اس میں بچے کے ساتھ بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس سے مریض کی نمو کے ساتھ والوو کی تبدیلی کی سرجری کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔ روایتی مصنوعی والووز کے برعکس بار بار والوو کی تبدیلی کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ہانی السرقانی

کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ہارٹ سینٹر آف ایکسیلنس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانی السرقانی نے بتایا۔ یہ طریقہ کار بچوں میں دل کی جزوی پیوند کاری کی نایاب ترین اقسام میں سے ایک ہے۔ اس کامیابی سے ہسپتال دنیا کے ان چند مخصوص مراکز میں شامل ہے۔ یہ مراکز اس طریقہ کار کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دل کی پیوند کاری میں ہسپتال کی مہارت کا نتیجہ ہے۔ ہسپتال پیچیدہ پیدائشی دل کی سرجریوں میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

ماہرین کا تعاون

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس عمل کے لیے دو پیچیدہ آپریشنز کی ایک ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت تھی۔ دل کی پیوند کاری، بچوں و پیدائشی دل کی سرجری اور بچوں کے امراضِ قلب کے ماہرین نے تعاون کیا۔ ہارٹ فیلیئر، کارڈیک امیجنگ، اینستھیزیا اور کریٹیکل کیئر کے ماہرین بھی اس عمل میں شامل تھے۔

اس آپریشن کو نرسنگ، پرفیوژن اور ٹرانسپلانٹ رابطہ ٹیموں کی بھی مدد حاصل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں