آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھین لیا؛ امریکی فوج کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
ڈیلی ڈومیل نیوز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ پر مکمل اختیار نہیں رکھتا اور اس کے بحری بیڑے کو امریکی افواج تباہ کرچکی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی فوجی کمانڈر کے اس دعوے کو غلط قرار دیا کہ پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔سینٹکام کے بیان بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے کیوں کہ امریکی افواج ایرانی بحریہ کو تباہ کرچکی ہیں اور اب ایران کے پاس بحریہ موجود نہیں ہے۔
آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھین لیا؛ امریکی فوج کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
12