اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کردی 80

اسرائیل نے غزہ کی بجلی منقطع کردی

اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بند کردی جس کے بعد صہیونی جارحیت سے تباہ حال غزہ کے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، بجلی کی بندش سے مرکزی ڈی سیلینیشن پلانٹ بند کرنا پڑگیا ہے جبکہ پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، حماس نے اقدام کو ناقابل قبول اور بلیک میلنگ قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی نے غزہ کو بجلی کی ترسیل روکنے کا حکم دیا۔

الجزیرہ کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی سے بجلی منقطع کرنے سے غزہ کی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کو پہلے ہی بجلی کی فراہمی بہت کم تھی، غزہ کی پٹی کے جنوبی حصوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹ ہی وہ واحد شے تھی جسے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں